عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کرنے سے متعلق ہندوستان اور سعودی حکومت کے درمیان آج یہاں باقاعدہ معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے تحت حج 2016کے مقابلے 2017
میں 34500 کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی
اورسعودی حکومت کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے حج 2017 کے کوٹے میں اضافہ سے متعلق دستخط کئے۔
مسٹر نقوی نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سعودی حکومت نے ہندوستانی عازمین حج کوٹے میں 34500کا اضافہ کردیا ہے۔